Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 8 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۗ مَّا خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۗ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِ بِلِقَآيِٕ رَبِّهِمۡ لَكَٰفِرُونَ ﴾
[الرُّوم: 8]
﴿أو لم يتفكروا في أنفسهم ما خلق الله السموات والأرض وما بينهما﴾ [الرُّوم: 8]
Abul Ala Maududi Kya unhon ne kabhi apne aap mein gaur-o-fikr nahin kiya? Allah ne zameen aur aasmaano ko aur un saari cheezon ko jo unke darmiyan hain barhaqq aur ek muqarrar muddat hi ke liye paida kiya hai. Magar bahut se log apne Rubb ki mulaqat ke munkir hain |
Ahmed Ali کیا وہ اپنے دل میں خیال نہیں کرتے کہ الله نے آسمانوں اور زمین کواور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے عمدگی سے اور وقت مقرر تک کے لیے بنایا ہے اور بے شک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کے منکر ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا اُنہوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیا۔ کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اُن کو حکمت سے اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور بہت سے لوگ اپنے پروردگار سے ملنے کے قائل ہی نہیں |
Mahmood Ul Hassan کیا دھیان نہیں کرتے اپنے جی میں کہ اللہ نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک سادہ کر اور وعدہ مقرر پر [۸] اور بہت لوگ اپنے رب کا ملنا نہیں مانتے [۹] |
Muhammad Hussain Najafi کیا انہوں نے اپنے آپ میں کبھی غور و فکر نہیں کیا؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو (حق اور حکمت کے) ساتھ ایک مقررہ مدت تک کیلئے پیدا کیا ہے اور یقیناً بہت سے لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حضوری کے منکر ہیں۔ |