Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 27 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كـَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[سَبإ: 27]
﴿قل أروني الذين ألحقتم به شركاء كلا بل هو الله العزيز الحكيم﴾ [سَبإ: 27]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye! Kay acha mujhay bhi to unhen dikha do jinhen tum Allah ka shareek thera ker uss kay sath mila rahey ho aisa hergiz nahi bulkay wohi Allah hai ghalib ba-hikmat |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye ke accha! mujhe bhi to unhe dikha do jinhe tum Allah ka shareek tehra kar us ke saath mila rahe ho, aisa hargiz nahi, balke wahi Allah hai ghaalib, ba hikmath |
Muhammad Karam Shah Al Azhari فرمائیے مجھے بھی دکھاؤ تو وہ شریک جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ ملا دیا ہے ہر گز ایسا نہیں ۔ بلکہ فقط وہی اللہ ہے جو زبردست بڑا دانا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: مجھے وہ شریک دکھاؤ جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے، ہرگز (کوئی شریک) نہیں ہے! بلکہ وہی اللہ بڑی عزت والا، بڑی حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani کہو کہ : ذرا مجھے دکھاؤ وہ کون ہیں جنہیں تم نے شریک بنا کر اللہ سے جوڑ رکھا ہے۔ ہرگز نہیں ! (اس کا کوئی شریک نہیں ہے) بلکہ وہ اللہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان سے کہئے کہ ذرا ان شرکائ کو دکھلاؤ جن کو خدا سے ملادیا ہے - یہ ہرگز نہیں دکھا سکیں گے بلکہ خدا صرف خدائے عزیز و حکیم ہے |