Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 27 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كـَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[سَبإ: 27]
﴿قل أروني الذين ألحقتم به شركاء كلا بل هو الله العزيز الحكيم﴾ [سَبإ: 27]
Abul Ala Maududi Insey kaho, “zara mujhey dekhao to saheeh woh kaun hastiyan hain jinhein tumne uske saath shareek laga rakkha hai.” Hargiz nahin, zabardast aur dana to bas woh Allah hi hai |
Ahmed Ali کہہ دو جنہیں تم نے اس سے شریک بنا کر ملا رکھا ہے مجھے بھی تو دکھاؤ بلکہ وہی الله غالب حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ مجھ کو دکھلاؤ تو سہی جن کو اس سے ملاتے ہو ساجھی قرار دے کر [۳۹] کوئی نہیں وہی اللہ ہے زبردست حکمتوں والا [۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہیے! (ذرا) مجھے تو دکھاؤ وہ جنہیں تم نے شریک بنا کر اس (اللہ) کے ساتھ ملا رکھا ہے؟ ہرگز نہیں! بلکہ وہ اللہ ہی ہے جو بڑا غالب (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |