Quran with Hindustani translation - Surah Ya-Sin ayat 43 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿وَإِن نَّشَأۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنقَذُونَ ﴾
[يسٓ: 43]
﴿وإن نشأ نغرقهم فلا صريخ لهم ولا هم ينقذون﴾ [يسٓ: 43]
Muhammad Junagarhi Aur agar hum chahatay to enhen dobo detay. Phir na to koi unn ka faryad rass hota na woh bachaye jayen |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur agar hum chaahte, to inhe dubo dete, phir na to koyi un ka faryaadh ras hota, na wo bachaaye jaaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پس کوئی ان کی فریاد سننے والا نہ ہو اور نہ وہ ڈوبنے سے بچائے جا سکیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں تو نہ ان کے لئے کوئی فریاد رَس ہوگا اور نہ وہ بچائے جاسکیں گے |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر ڈالیں، جس کے بعد نہ تو کوئی ان کی فریاد کو پہنچے اور نہ ان کی جان بچائی جاسکے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر ہم چاہیں تو سب کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس پیدا ہوگا اور نہ یہ بچائے جاسکیں گے |