Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zumar ayat 68 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخۡرَىٰ فَإِذَا هُمۡ قِيَامٞ يَنظُرُونَ ﴾
[الزُّمَر: 68]
﴿ونفخ في الصور فصعق من في السموات ومن في الأرض إلا من﴾ [الزُّمَر: 68]
Muhammad Junagarhi Aur soor phoonk diya jayega pus aasmano aur zamin walay sab bey-hosh ho ker gir paren gay magar jissay Allah chahyey phit doobara soor phoonka jayega pus woh aik dum kharay hoker dekhney lag jayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur soor phook diya jayega, pas asmaano aur zameen waale sab be hosh ho kar gir padenge, magar jise Allah chaahe, phir dubaara soor phoka jayega, pas wo ek dam khade ho kar dekhne lag jayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور پھونکا جائے گا صور پس غش کھا کر گر پڑے گا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے بجز ان کے جنہیں اللہ تعالیٰ چاہے گا (کہ بیہوش نہ ہوں) پھر دوبارہ (جب) اسمیں پھونکا جائے گا تو اچانک وہ کھڑے ہو کر (حیرت سے) دیکھنے لگ جائیں گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور صُور پھونکا جائے گا تو سب لوگ جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں بے ہوش ہو جائیں گے سوائے اُس کے جسے اللہ چاہے گا، پھر اس میں دوسرا صُور پھونکا جائے گا، سو وہ سب اچانک دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani اور صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں وہ سب بےہوش ہوجائیں گے، سوائے اس کے جسے اللہ چاہے، پھر دوسری بار پھونکا جائے تو وہ سب لوگ پل بھر میں کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جب صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات بیہوش ہوکر گر پڑیں گی علاوہ ان کے جنہیں خدا بچانا چاہے - اس کے بعد پھر دوبارہ پھونکا جائے گا تو سب کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے |