Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 47 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ ءَامِنُواْ بِمَا نَزَّلۡنَا مُصَدِّقٗا لِّمَا مَعَكُم مِّن قَبۡلِ أَن نَّطۡمِسَ وُجُوهٗا فَنَرُدَّهَا عَلَىٰٓ أَدۡبَارِهَآ أَوۡ نَلۡعَنَهُمۡ كَمَا لَعَنَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلسَّبۡتِۚ وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ مَفۡعُولًا ﴾
[النِّسَاء: 47]
﴿ياأيها الذين أوتوا الكتاب آمنوا بما نـزلنا مصدقا لما معكم من قبل﴾ [النِّسَاء: 47]
Muhammad Junagarhi Aey ehal-e-kitab! Jo kuch hum ney nazil farmaya hai jo uss ki bhi tasdeeq kerney wala hai jo tumharay pass hai iss per eman lao iss say pehlay hum chehray bigaar den aur enhen lota ker peeth ki taraf ker den ya inn per laanat bhejen jaisay hum ney haftay kay din walon per laanat ki aur hai Allah Taalaa ka kaam kiya gaya |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye ahle kitaab! jo kuch hum ne naazil faramaaya hai jo us ki bhi tasdeeq karne waala hai jo tumhaare paas hai,us par imaan laao is se pehle ke hum chehre bigaad de aur unhe lauta kar peet ki taraf karde,ya un par laanath bheje jaise hum ne hafte ke din waalo par laanath ki aur hai Allah ta’ala ka kaam kiya gaya |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے وہ لوگوں جنھیں دی گئی کتاب ١ ایمان لاؤ اس کتاب پر جو نازل فرمائی ہم نے تاکہ تصدیق کرے اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے (ایمان لاؤ) اس سے پہلے کہ ہم مسخ کردیں چہرے پھر پھیر دیں انہیں پشتوں کی طرف یا لعنت کریں ان پر جس طرح ہم نے لعنت کی سبت والوں پر اور اللہ کا حکم پور ا ہو کر رہتا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے اہلِ کتاب! اس (کتاب) پر ایمان لاؤ جو ہم نے (اب اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) اتاری ہے جو اس کتاب کی (اصلاً) تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے، اس سے قبل کہ ہم (بعض) چہروں (کے نقوش) کو مٹا دیں اور انہیں ان کی پشت کی حالت پر پھیر دیں یا ان پر اسی طرح لعنت کریں جیسے ہم نے ہفتہ کے دن (نافرمانی کرنے) والوں پر لعنت کی تھی اور اللہ کا حکم پورا ہو کر ہی رہتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اے اہل کتاب ! جو (قرآن) ہم نے اب نازل کیا ہے، جو تمہارے پاس پہلے سے موجود کتاب کی تصدیق بھی کرتا ہے، اس پر ایمان لے آؤ، قبل اس کے کہ ہم کچھ چہروں کو مٹا کر انہیں گدی جیسا بنادیں، یا ان پر ایسی پھٹکار ڈال دیں جیسی پھٹکار ہم نے سبت والوں پر ڈالی تھی۔ اور اللہ کا حکم ہمیشہ پورا ہو کر رہتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اے وہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی ہے ہمارے نازل کئے ہوئے قرآن پر ایمان لے آؤ جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے قبل اس کے کہ ہم تمھارے چہروں کو بگاڑ کر پشت کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہم نے اصحابِ سبت پر لعنت کی ہے اور اللہ کا حکم بہرحال نافذ ہے |