Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 47 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَإِذۡ يَتَحَآجُّونَ فِي ٱلنَّارِ فَيَقُولُ ٱلضُّعَفَٰٓؤُاْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعٗا فَهَلۡ أَنتُم مُّغۡنُونَ عَنَّا نَصِيبٗا مِّنَ ٱلنَّارِ ﴾
[غَافِر: 47]
﴿وإذ يتحاجون في النار فيقول الضعفاء للذين استكبروا إنا كنا لكم تبعا﴾ [غَافِر: 47]
Muhammad Junagarhi Aur jab kay dozakh mein aik doosray say jhagren gayto kamzor log takabbur walon say (jin kay yeh tabey thay) kahen gay kay hum to tumharay pairo thay to kiya tum hum say iss aag ka koi hissa hata saktay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jab ke dozakh mein ek dosre se jhagdenge to kamzoor log takabbur waalo se (jin ke ye taabe thein) kahenge ke hum to tumhaare pairau thein, to kya ab tum hum se us aag ka koyi hissa hata sakte ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (کتنا ہو شربا سماں ہو گا) جب باہم جھگڑیں گے دوزخ میں پس کہیں گے کمزور لوگ انہیں جو تکبر کیا کرتے تھے کہ تم تو تمہارے تابع تھے پس کیا تم دور کر سکتے ہو ہم سے کچھ حصہ آگ (کے عذاب) کا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جب وہ لوگ دوزخ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور لوگ ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑائی ظاہر کرتے تھے کہ ہم تو تمہارے پیروکار تھے سو کیا تم آتشِ دوزخ کا کچھ حصّہ (ہی) ہم سے دور کر سکتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور اس وقت (کا دھیان رکھو) جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے، چنانچہ جو (دنیا میں) کمزور تھے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے لوگ تھے تو کیا تم آگ کا کچھ حصہ ہمارے بدلے خود لے لو گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس وقت کو یاد دلاؤ جب یہ سب جہّنم کے اندر جھگڑے کریں گے اور کمزور لوگ مستکبر لوگوں سے کہیں گے کہ ہم تمہاری پیروی کرنے والے تھے تو کیا تم جہّنم کے کچھ حصّہ سے بھی ہمیں بچاسکتے ہو اور ہمارے کام آسکتے ہو |