Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 17 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيۡنَٰهُمۡ فَٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡعَمَىٰ عَلَى ٱلۡهُدَىٰ فَأَخَذَتۡهُمۡ صَٰعِقَةُ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡهُونِ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 17]
﴿وأما ثمود فهديناهم فاستحبوا العمى على الهدى فأخذتهم صاعقة العذاب الهون بما﴾ [فُصِّلَت: 17]
Muhammad Junagarhi Rahey samood so hum ney unn ki bhi rehbari ki phir bhi unhon ney hidayat per andhay-pan ko tarjeeh di jiss bina per unhen (sarapa) zillat kay azab ki karak ney unn kay kartooton kay baees pakar liya |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim rahe samoodh, so hum ne un ki bhi rehbari ki, phir bhi unhone hidaayath par andhe pan ko tarjih di, jis bina par unhe (saraapa) zillath ke azaab ki kadak ne unke kartuto ke baayes pakad liya |
Muhammad Karam Shah Al Azhari باقی رہے ثمود تو انہیں ہم نے سیدھی راہ دکھائی انہوں نے پسند کیا اندھے پن کو ہدایت پر تو پکڑ لیا انہیں اس عذاب کی کڑک نے جو رسوا کن ہے ان کرتوتوں کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو قومِ ثمود تھی، سو ہم نے انہیں راہِ ہدایت دکھائی تو انہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھا رہنا ہی پسند کیا تو انہیں ذِلّت کے عذاب کی کڑک نے پکڑ لیا اُن اعمال کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani رہے ثمود، تو ہم نے انہیں سیدھا راستہ دکھایا تھا۔ لیکن انہوں نے سیدھا راستہ اختیار کرنے کے مقابلے میں اندھا رہنے کو زیادہ پسند کیا، چنانچہ انہوں نے جو کمائی کر رکھی تھی، اس کی وجہ سے ان کو ایسے عذاب کے کڑ کے نے آپکڑا جو سراپا ذلت تھا |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور قوم ثمود کو بھی ہم نے ہدایت دی لیکن ان لوگوں نے گمراہی کو ہدایت کے مقابلہ میں زیادہ پسند کیا تو ذلّت کے عذاب کی بجلی نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ان اعمال کی بنا پر جو وہ انجام دے رہے تھے |