×

رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی 41:17 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Fussilat ⮕ (41:17) ayat 17 in Urdu

41:17 Surah Fussilat ayat 17 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 17 - فُصِّلَت - Page - Juz 24

﴿وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيۡنَٰهُمۡ فَٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡعَمَىٰ عَلَى ٱلۡهُدَىٰ فَأَخَذَتۡهُمۡ صَٰعِقَةُ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡهُونِ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 17]

رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وأما ثمود فهديناهم فاستحبوا العمى على الهدى فأخذتهم صاعقة العذاب الهون بما, باللغة الأوردية

﴿وأما ثمود فهديناهم فاستحبوا العمى على الهدى فأخذتهم صاعقة العذاب الهون بما﴾ [فُصِّلَت: 17]

Abul Ala Maududi
Rahey Samood, to unke samne humne raah e raast pesh ki magar unhon ne raasta dekhne ke bajaye andha (blind) bana rehna pasand kiya. Aakhir unke kartooton ki badaulat zillat ka azaab unpar toot pada
Ahmed Ali
اور وہ جو قوم ثمود تھی ہم نے انہیں ہدایت کی سو انہوں نے گمراہی کو بمقابلہ ہدایت کے پسند کیا پھر انہیں کڑاکے کے ذلیل کرنے والے عذاب نے آ لیا ان کے اعمال کے سبب سے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا
Mahmood Ul Hassan
اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے انکو راہ بتلائی پھر انکو خوش لگا اندھا رہنا راہ سوجھنے سے [۲۵] پھر پکڑ انکو کڑک نے ذلت کے عذاب کی بدلا اس کا جو کماتے تھے [۲۶]
Muhammad Hussain Najafi
رہے ثمود! ہم نے ان کی راہنمائی کی مگر انہوں نے ہدایت پر اندھے پن (گمراہی) کو ترجیح دی۔ پس ان کو ذلت کے عذاب کی کڑک نے پکڑ لیا ان کے کرتوتوں کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek