Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 35 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَرُواْ وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٖ ﴾
[فُصِّلَت: 35]
﴿وما يلقاها إلا الذين صبروا وما يلقاها إلا ذو حظ عظيم﴾ [فُصِّلَت: 35]
Muhammad Junagarhi Aur yeh baat unhin ko naseeb hoti hai jo sabar keren aur issay siwaye baray naseebay walon kay koi nahi paa sakta |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye baath unhee ko naseeb hoti hai jo sabr kare aur ise sivaaye bade nasibe waalo ke koyi nahi pa sakta |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں توفیق دی جاتی ان (خصائل حمیدہ) کی بجز ان کے جو صبرکرتے ہیں اور نہیں توفیق دی جاتی ان کی مگر بڑے خوش نصیب کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ (خوبی) صرف اُنہی لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو صبر کرتے ہیں، اور یہ (توفیق) صرف اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہوتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ بات صرف انہی کو عطا ہوتی ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ بات اسی کو عطا ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہو |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ صلاحیت ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ بات ان ہی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑی قسمت والے ہوتے ہیں |