Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 34 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿وَلَا تَسۡتَوِي ٱلۡحَسَنَةُ وَلَا ٱلسَّيِّئَةُۚ ٱدۡفَعۡ بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ فَإِذَا ٱلَّذِي بَيۡنَكَ وَبَيۡنَهُۥ عَدَٰوَةٞ كَأَنَّهُۥ وَلِيٌّ حَمِيمٞ ﴾
[فُصِّلَت: 34]
﴿ولا تستوي الحسنة ولا السيئة ادفع بالتي هي أحسن فإذا الذي بينك﴾ [فُصِّلَت: 34]
Muhammad Junagarhi Neki aur badi barabar nahi hoti. Buraee say bhalalee ko dafa kero phir wohi jiss kay aur tumharay darmiyan dushmani hai aisa hojayega jaisay dili dost |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim neki aur badhi baraabar nahi hoti, buraayi ko bhalaayi se dafa karo, phir wahi jis ke aur tumhaare darmiyaan dushmani hai, aisa ho jayega jaise dili dosth |
Muhammad Karam Shah Al Azhari نہیں یکساں ہوتی نیکی اور برائی ۔ برائی کا تدارک اس (نیکی) سے کرو جو بہتر ہے پس نا گہاں وہ شخص، تیرے درمیان اور اس کے درمیان عداوت ہے ، یوں بن جائیگا گویا تمہاری جانی دوست ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتے، اور برائی کو بہتر (طریقے) سے دور کیا کرو سو نتیجتاً وہ شخص کہ تمہارے اور جس کے درمیان دشمنی تھی گویا وہ گرم جوش دوست ہو جائے گا |
Muhammad Taqi Usmani اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی، تم بدی کا دفاع ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو نتیجہ یہ ہوگا کہ جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی تھی، وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایسا ہوجائے گا جیسے وہ (تمہارا) جگری دوست ہو |
Syed Zeeshan Haider Jawadi نیکی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی لہٰذا تم برائی کا جواب بہترین طریقہ سے دو کہ اس طرح جس کے اور تمہارے درمیان عداوت ہے وہ بھی ایسا ہوجائے گا جیسے گہرا دوست ہوتا ہے |