×

اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے اور جو 42:18 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Ash-Shura ⮕ (42:18) ayat 18 in Hindustani

42:18 Surah Ash-Shura ayat 18 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Ash-Shura ayat 18 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿يَسۡتَعۡجِلُ بِهَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِهَاۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مُشۡفِقُونَ مِنۡهَا وَيَعۡلَمُونَ أَنَّهَا ٱلۡحَقُّۗ أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِي ٱلسَّاعَةِ لَفِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٍ ﴾
[الشُّوري: 18]

اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وه تو اس سے ڈر رہے ہیں انہیں اس کے حق ہونے کا پورا علم ہے۔ یاد رکھو جو لوگ قیامت کے معاملہ میں لڑ جھگڑ رہے ہیں، وه دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: يستعجل بها الذين لا يؤمنون بها والذين آمنوا مشفقون منها ويعلمون أنها, باللغة الباكستانية

﴿يستعجل بها الذين لا يؤمنون بها والذين آمنوا مشفقون منها ويعلمون أنها﴾ [الشُّوري: 18]

Muhammad Junagarhi
Iss ko jaldi unhen pari hai jo issay nahi mantay aur jo iss per yaqeen rakhtay hain woh to iss say darr rahey hain unhen iss kay haq honey ka poora ilm hai. Yad rakho jo log qayamat kay moamlay mein lar jhagar rahey hain woh door ki gumrahee mein paray huyey hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
us ki jaldi unhe padi hai jo ose nahi maante aur jo us par yaqeen rakhte hai wo to us se dar rahe hai, unhe us ke haq hone ka pura ilm hai, yaad rakho jo log qayaamath ke maamle mein lad jhagad rahe hai, wo door ki gumraahi mein pade hoye hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
جلدی مچاتے ہیں اس کے لیے وہ لوگ جو ایمان نہیں رکھتے اس پر اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ خوفزدہ رہتے ہیں اس سے ۔ اور وہ جانتے ہیں کہ یہ حق ہے ۔ خبردار! جو لوگ شک کرتے ہیں قیامت کے متعلق، وہ بڑی گمراہی میں (مبتلا ) ہیں
Muhammad Tahir Ul Qadri
اِس (قیامت) میں وہ لوگ جلدی مچاتے ہیں جو اِس پر ایمان (ہی) نہیں رکھتے اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اِس کا آنا حق ہے، جان لو! جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجہ کی گمراہی میں ہیں
Muhammad Taqi Usmani
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے آنے کی جلدی مچاتے ہیں، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، وہ اس سے سہمے رہتے ہیں، اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ ارے جو لوگ قیامت کے بارے میں بحثیں کر رہے ہیں، وہ گمراہی میں بہت دور چلے گئے ہیں۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اس کی جلدی صرف وہ لوگ کرتے ہیں جن کا اس پر ایمان نہیں ہے ورنہ جو ایمان والے ہیں وہ تو اس سے خوفزدہ ہی رہتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ وہ بہرحال برحق ہے ہوشیار کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور تک چلے گئے ہیں
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek