×

کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے) شریک (مقرر کر رکھے) ہیں 42:21 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Ash-Shura ⮕ (42:21) ayat 21 in Hindustani

42:21 Surah Ash-Shura ayat 21 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Ash-Shura ayat 21 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَٰٓؤُاْ شَرَعُواْ لَهُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا لَمۡ يَأۡذَنۢ بِهِ ٱللَّهُۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةُ ٱلۡفَصۡلِ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۗ وَإِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[الشُّوري: 21]

کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے) شریک (مقرر کر رکھے) ہیں جنہوں نے ایسے احکام دین مقرر کر دیئے ہیں جو اللہ کے فرمائے ہوئے نہیں ہیں۔ اگر فیصلے کے دن کا وعده نہ ہوتا تو (ابھی ہی) ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ یقیناً (ان) ﻇالموں کے لیے ہی دردناک عذاب ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أم لهم شركاء شرعوا لهم من الدين ما لم يأذن به الله, باللغة الباكستانية

﴿أم لهم شركاء شرعوا لهم من الدين ما لم يأذن به الله﴾ [الشُّوري: 21]

Muhammad Junagarhi
Kiya inn logon ney aisay (Allah kay) shareek (muqarrar ker rakhay) hain jinhon ney aisay ehkaam-e-deen muqarrar ker diyey hain jo Allah kay famaye huye nahi hain. Agar faislay kay din ka wada na hota to (abhi hi) inn mein faisla ker diya jata. Yaqeenan (inn) zalimon kay liye hi dard-naak azab hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
kya un logo ne aise (Allah ke) shareek (muqarrar kar rakhe) hai jinhone aise ehkaam deen muqarrar kar diye hai, jo Allah ke farmaaye hoye nahi hai, agar faysle ke din ka waada na hota, to (abhi hee) un mein faysla kar diya jaata, yaqinan (un) zaalimo ke liye hee dardnaak azaab hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
کیا ان کے لیے ایسے شریک ہیں جنہوں نے مقرر کیا ہے ان کے لیے ایسا دین جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ اور اگر ان کے فیصلے کی بات پہلے سے طے نہ ہوتی تو ان کا قصہ کبھی کا چکا دیا گیا ہوتا اور جو ظالم ہیں یقیناً ان کے لیے دردناک عذاب ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
کیا اُن کے لئے کچھ (ایسے) شریک ہیں جنہوں نے اُن کے لئے دین کا ایسا راستہ مقرر کر دیا ہو جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا تھا، اور اگر فیصلہ کا فرمان (صادر) نہ ہوا ہوتا تو اُن کے درمیان قصہ چکا دیا جاتا، اور بیشک ظالموں کے لئے دردناک عذاب ہے
Muhammad Taqi Usmani
کیا ان (کافروں) کے کچھ ایسے شریک ہیں جنہوں نے ان کے لیے ایسا دین طے کردیا ہے جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی ہے ؟ اور اگر (اللہ کی طرف سے) فیصلہ کن بات طے شدہ نہ ہوتی تو ان کا معاملہ چکا دیا گیا ہوتا۔ اور یقین رکھو کہ ان ظالموں کے لیے بڑا دردناک عذاب ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
کیا ان کے لئے ایسے شرکائ بھی ہیں جنہوں نے دین کے وہ راستے مقرّر کئے ہیں جن کی خدا نے اجازت بھی نہیں دی ہے اور اگر فیصلہ کے دن کا وعدہ نہ ہوگیا ہوتا تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور یقینا ظالموں کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek