Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zukhruf ayat 33 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَوۡلَآ أَن يَكُونَ ٱلنَّاسُ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ لَّجَعَلۡنَا لِمَن يَكۡفُرُ بِٱلرَّحۡمَٰنِ لِبُيُوتِهِمۡ سُقُفٗا مِّن فِضَّةٖ وَمَعَارِجَ عَلَيۡهَا يَظۡهَرُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 33]
﴿ولولا أن يكون الناس أمة واحدة لجعلنا لمن يكفر بالرحمن لبيوتهم سقفا﴾ [الزُّخرُف: 33]
Muhammad Junagarhi Aur agar yeh baat na hoti kay tamam log aik hi tareeqay per hojayen gay to rehman kay sath kufur kerney walon kay gharon ki chatton ko hum chandi bana detay. Aur zeenon ko (bhi) jinn per charha kertay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur agar ye baath na hoti ke tamaam log ek hee tariqe par ho jayenge, to rahmaan ke saath kufr karne waalo ke gharo ki chatho ko hum chaandi ki bana dete aur zeeno ko (bhi) jin par chada karte |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لو گ ایک امت بن جائیں گے تو ہم بنا دیتے ان کے لیے جو انکار کرتے ہیں رحمن کا ، ان کے مکانوں کے لیے چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں جن پر وہ چڑھتے ہیں (وہ بھی چاندی کی) |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر یہ نہ ہوتا کہ سب لوگ (کفر پر جمع ہو کر) ایک ہی ملّت بن جائیں گے تو ہم (خدائے) رحمان کے ساتھ کفر کرنے والے تمام لوگوں کے گھروں کی چھتیں (بھی) چاندی کی کر دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تمام انسان ایک ہی طریقے کے (یعنی کافر) ہوجائیں گے تو جو لوگ خدائے رحمن کے منکر ہیں، ہم ان کے لیے ان گھروں کی چھتیں بھی چاندی کی بنا دیتے، اور وہ سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی قوم ہوجائیں گے تو ہم رحمٰن کا انکار کرنے والوںکے لئے ان کے گھر کی چھتیں اور سیڑھیاں جن پر یہ چڑھتے ہیں سب کو چاند ی کا بنادیتے |