Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jathiyah ayat 28 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٖ جَاثِيَةٗۚ كُلُّ أُمَّةٖ تُدۡعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَٰبِهَا ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[الجاثِية: 28]
﴿وترى كل أمة جاثية كل أمة تدعى إلى كتابها اليوم تجزون ما﴾ [الجاثِية: 28]
Muhammad Junagarhi Aur aap dekhen gay kay her ummat ghutnon kay bal giri hui hogi. Her giroh apnay naam-e-aemaal ki taraf bulaya jayega aaj tumhen apnay kiyey ka badla diya jayega |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur aap dekhenge ke har ummath ghutno ke bal giri hoyi hogi, har gruh apne naame amaal ki taraf bulaaya jayega, aaj tumhe apne kiye ka badhla diya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ دیکھیں گے ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا ہوا اور ہر گروہ کو بلایا جائے گا اس کے صحیفہ (عمل) کی طرف (انہیں کہا جائے گا) آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور آپ دیکھیں گے (کفّار و منکرین کا) ہر گروہ گھٹنوں کے بل گِرا ہوا بیٹھا ہو گا، ہر فرقے کو اس (کے اعمال) کی کتاب کی طرف بلایا جائے گا، آج تمہیں اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور تم ہر گروہ کو دیکھو گے کہ وہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہے۔ ہر گروہ کو اس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا، (اور کہا جائے گا کہ) آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ ہر قوم کو گھٹنے کے بل بیٹھا ہوا دیکھیں گے اور سب کو ان کے نامئہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا |