Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 28 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٖ جَاثِيَةٗۚ كُلُّ أُمَّةٖ تُدۡعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَٰبِهَا ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[الجاثِية: 28]
﴿وترى كل أمة جاثية كل أمة تدعى إلى كتابها اليوم تجزون ما﴾ [الجاثِية: 28]
Abul Ala Maududi Us waqt tum har girooh ko ghuthano (knees) ke bal gira dekhoge. Har girooh ko pukara jayega ke aaye aur apna naame aamal dekhe. Unse kaha jayega: “aaj tum logon ko un aamal ka badla diya jayega jo tum karte rahe thay |
Ahmed Ali اور آپ ہر ایک جماعت کو گھٹنے ٹیکے ہوئے دیکھیں گے ہر ایک جماعت اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلائی جائے گی (کہا جائے گا) آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا |
Mahmood Ul Hassan اور تو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل [۳۵] ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس آج بدلا پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے [۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور آپ دیکھیں گے کہ اس وقت ہر گروہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا اپنے (فیصلے کامنتظر) ہوگا اور ہر گروہ کو اس کی کتاب (صحیفۂ عمل) کی طرف بلایا جائے گا (اور ان سے کہا جائے گا کہ) آج تمہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ |