Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jathiyah ayat 35 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗا وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُونَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ ﴾
[الجاثِية: 35]
﴿ذلكم بأنكم اتخذتم آيات الله هزوا وغرتكم الحياة الدنيا فاليوم لا يخرجون﴾ [الجاثِية: 35]
Muhammad Junagarhi Yeh iss liye hain kay tum ney Allah Taalaa ki aayaton ki hansi uraee thi aur duniya ki zindagi ney tumhen dhokay mein daal rakha tha pus aaj kay din na to yeh (dozakh) say nikalen jayen gay aur na unn say uzar-o-maazrat qabool kiya jayega |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye is liye hai ke tum ne Allah ta’ala ki aayato ki hasi udaayi thi aur dunya ki zindagi ne tumhe dhoke mein daal rakha tha, pas aaj ke din na to ye (dozakh) se nikaale jayenge aur na un se uzr wa maazirath qubool kiya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہ اس لیے کہ تم نے بنا رکھا تھا اللہ کی آیتوں کو مذاق اور فریب میں مبتلا کر دیا تھا تمہیں دنیوی زندگی نے ۔ پس آج وہ نہیں نکالے جائیں گے آگ سے اور نہ انہیں توبہ کر کے اپنے رب کو راضی کرنے کا موقع دیا جائے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ اس وجہ سے (ہے) کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنا رکھا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں ڈال دیا تھا، سو آج نہ تو وہ اُس (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ اُن سے توبہ کے ذریعے (اللہ کی) رضاجوئی قبول کی جائے گی |
Muhammad Taqi Usmani یہ سب اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنایا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ چنانچہ آج ایسے لوگوں کو نہ وہاں سے نکالا جائے گا، اور نہ ان سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ سب اس لئے ہے کہ تم نے آیات الہٰی کا مذاق بنایا تھا اور تمہیں زندگانی دنیا نے دھوکے میں رکھا تھا تو آج یہ لوگ عذاب سے باہرنہیں نکالے جائیں گے اور انہیں معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا |