Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 18 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ فِيٓ أُمَمٖ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ خَٰسِرِينَ ﴾
[الأحقَاف: 18]
﴿أولئك الذين حق عليهم القول في أمم قد خلت من قبلهم من﴾ [الأحقَاف: 18]
Muhammad Junagarhi Woh log hain jinn per (Allah kay azab ka) wada sadiq aagaya inn jinnaat aur insano kay girohon kay sath jo inn say pehlay guzar chukay hain yaqeenan yeh nuksan panay walay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo log hai jin par (Allah ke azaab ka) waada saadeq aa gaya, in jinnaath aur insaano ke gruho ke saath jo un se pehle guzar chuke hai, yaqinan nuqsaan paane waale thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہی وہ (بد بخت ) ہیں جن پر ثابت ہو چکا ہے عذاب کا فرمان ان گروہوں میں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں جنوں اور انسانوں میں سے بےشک وہ سراسر گھاٹے میں تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں فرمانِ (عذاب) ثابت ہو چکا ہے بہت سی امتوں میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں جنّات کی (بھی) اور انسانوں کی (بھی)، بیشک وہ (سب) نقصان اٹھانے والے تھے |
Muhammad Taqi Usmani یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنات اور انسانوں کے ان گروہوں سمیت جو ان سے پہلے گزرے ہیں، (عذاب کی) بات طے ہوچکی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہی وہ لوگ ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے ان امّتوں میں جو انسان و جّنات میں ان سے پہلے گزر چکی ہیں کہ بیشک یہ سب گھاٹے میں رہنے والے ہیں |