Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 19 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَلِكُلّٖ دَرَجَٰتٞ مِّمَّا عَمِلُواْۖ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ أَعۡمَٰلَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[الأحقَاف: 19]
﴿ولكل درجات مما عملوا وليوفيهم أعمالهم وهم لا يظلمون﴾ [الأحقَاف: 19]
Muhammad Junagarhi Aur her aik ko apnay apnay aemaal kay mutabiq darjay milen gay takay unhen unn kay aemaal kay pooray badlay day aur unn per zulm na kiya jayega |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur har ek ko apne apne amaal ke mutaabiq darje milenge ta ke unhe un ke amaal ke pure badhle de aur un par zulm na kiya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہر ایک کے لیے مرتبے ہوں گے ان کے اعمال کے مطابق اور اللہ تعالیٰ پورا پورا دے گا انہیں ان کے اعمال کا بدلہ اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور سب کے لئے ان (نیک و بد) اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے کئے (جنت و دوزخ میں الگ الگ) درجات مقرر ہیں تاکہ (اللہ) ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |
Muhammad Taqi Usmani اور ہر ایک (گروہ) کے اپنے اعمال کی وجہ سے مختلف درجے ہیں، اور اس لیے ہیں تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہر ایک کے لئے اس کے اعمال کے مطابق درجات ہوں گے اور یہ اس لئے کہ خدا ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیدے اور ان پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا |