Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 28 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ قُرۡبَانًا ءَالِهَةَۢۖ بَلۡ ضَلُّواْ عَنۡهُمۡۚ وَذَٰلِكَ إِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ ﴾
[الأحقَاف: 28]
﴿فلولا نصرهم الذين اتخذوا من دون الله قربانا آلهة بل ضلوا عنهم﴾ [الأحقَاف: 28]
Muhammad Junagarhi Pus qurb-e-elahi hasil kerney kay liye unhon ney Allah kay siwa jinn jinn ko mabood bana rakha tha unhon ney unn ki madad kiyon na ki? Bulkay woh to unn say kho gaye (bulkay dar-asal) yeh unn ka mehaz jhoot aur (bilkul) bohtan tha |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas qurbe ilaahi haasil karne ke liye unhone Allah ke siva jin jin ko apna maboodh bana rakha tha, unhone un ki madad kyo na ki? balke wo to un se kho gaye (dar asl) ye un ka mahez jhoot aur (bilkul) buhtaan tha |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس کیوں مدد نہ کی ان کی ان معبودوں نے جنہیں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر انہوں نے تقرّب کے لیے (اپنے) خدا بنا رکھا تھا بلکہ وہ تو ان سے رو پوش ہو گئے ۔ اور یہ محض ان کا ڈھونگ تھا اور بہتان جو وہ باندھتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر ان (بتوں) نے ان کی مدد کیوں نہ کی جن کو انہوں نے تقرّبِ (الٰہی) کے لئے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا، بلکہ وہ (معبودانِ باطلہ) ان سے گم ہو گئے، اور یہ (بتوں کو معبود بنانا) ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ بہتان (تھا) جو وہ باندھا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani پھر انہوں نے اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے جن چیزوں کو اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا، انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کرلی ؟ اس کے بجائے وہ سب ان کے لیے بےنشان ہوگئے۔ یہ تو ان کا سراسر جھوٹ تھا، اور بہتان تھا جو انہوں نے تراش رکھا تھا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو وہ لوگ ان کے کام کیوں نہیں آئے جن کو انہوں نے خدا کو چھوڑ کر وسیلہ تقرب کے طور پر خدا بنالیا تھا بلکہ وہ تو غائب ہی ہوگئے اور یہ ان لوگوں کا وہ جھوٹ اور افترا ہے جو وہ برابر تیار کیا کرتے تھے |