Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 35 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿فَٱصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ أُوْلُواْ ٱلۡعَزۡمِ مِنَ ٱلرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِل لَّهُمۡۚ كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَ مَا يُوعَدُونَ لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا سَاعَةٗ مِّن نَّهَارِۭۚ بَلَٰغٞۚ فَهَلۡ يُهۡلَكُ إِلَّا ٱلۡقَوۡمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ ﴾
[الأحقَاف: 35]
﴿فاصبر كما صبر أولو العزم من الرسل ولا تستعجل لهم كأنهم يوم﴾ [الأحقَاف: 35]
Muhammad Junagarhi Pus (aey payghumber!) tum aisa sabar kero jaisa sabar aali himmat rasoolon ney kiya aur inn kay liye (azab talab kerney mein) jaldi na kero yeh jiss din iss azab ko dekh len gay jiss ka wada diye jatay hain to (yeh maloom honay lagay ga kay) din ki aik ghari hi (duniya mein) theray thay yeh hai pahgham phoncha dena pus badkaron kay siwa koi halak na kiya jaye ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas (aye paighambar!) tum aisa sabr karo jaisa sabr aali himmath rasulo ne kiya aur un ke liye (azaab talab karne mein) jaldi na karo, ye jis din us azaab ko dekh lenge jis ka waada diye jaate hai to (ye maloom hone lagega ke) din ki ek ghadi hee (dunya mein) tehre thein, ye hai paighaam pahoncha dena, pas badh kaaro ke siva koyi halaak na kiya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس (اے محبوب!) آ پ صبر کیجیے جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا تھا اور ان کے لیے (بد دعا کرنے میں ) جلدی نہ کیجیے جس روز وہ اس عذاب کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو خیال کریں گے کہ وہ نہیں ٹھہرے تھے دنیا میں مگر دن کی فقط ایک گھڑی۔ یہ پیغام حق ہے پس کیا نا فرمانوں کے علاوہ بھی کسی کو ہلاک کیا جائے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اے حبیب!) پس آپ صبر کئے جائیں جس طرح (دوسرے) عالی ہمّت پیغمبروں نے صبر کیا تھا اور آپ ان (منکروں) کے لئے (طلبِ عذاب میں) جلدی نہ فرمائیں، جس دن وہ اس (عذابِ آخرت) کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو (خیال کریں گے) گویا وہ (دنیا میں) دن کی ایک گھڑی کے سوا ٹھہرے ہی نہیں تھے، (یہ اللہ کی طرف سے) پیغام کا پہنچایا جانا ہے، نافرمان قوم کے سوا دیگر لوگ ہلاک نہیں کئے جائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani غرض (اے پیغمبر) تم اسی طرح صبر کیے جاؤ جیسے اولوالعزم پیغمبروں نے صبر کیا ہے، اور ان کے معاملے میں جلدی نہ کرو۔ جس دن یہ لوگ وہ چیز دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے اس دن (انہیں) یوں محسوس ہوگا جیسے وہ (دنیا میں) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ یہ ہے وہ پیغام جو پہنچا دیا گیا ہے۔ اب برباد تو وہی لوگ ہوں گے جو نافرمان ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر آپ اسی طرح صبر کریں جس طرح پہلے کے صاحبان ه عزم رسولوں نے صبر کیا ہے اور عذاب کے لئے جلدی نہ کریں یہ لوگ جس دن بھی اس عذاب کو دیکھیں گے جس سے ڈرایا جارہا ہے تو ایسا محسوس کریں گے جیسے دنیا میں ایک دن کی ایک گھڑی ہی ٹہرے ہیں یہ قرآن اتمام حجت ہے اور کیا فاسقوں کے علاوہ کسی اور قوم کو ہلاک کیا جائے گا |