Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 34 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَلَى ٱلنَّارِ أَلَيۡسَ هَٰذَا بِٱلۡحَقِّۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَرَبِّنَاۚ قَالَ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴾
[الأحقَاف: 34]
﴿ويوم يعرض الذين كفروا على النار أليس هذا بالحق قالوا بلى وربنا﴾ [الأحقَاف: 34]
Muhammad Junagarhi Woh log jinhon ney kufur kiya jiss din jahannum kay samney layen jayen gay (aur unn say kaha jayega kay) kiya yeh haq nahi hai? To jawab dein gay haan qasam hai humaray rab ki (haq hai) (Allah) farmaye ga abb apnay kufur kay badlay azab ka maza chakho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo log jinhone kufr kiya, jis din jahannam ke saamne laaye jayenge (aur un se kaha jayega ke) kya ye haq nahi hai? to jawaab denge ke haan qasam hai hamaare rab ki (haq hai) (Allah) farmaayega ab apne kufr ke badhle azaab ka maza chako |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جس روز کفار آگ کے سامنے لائے جائیں گے (ان سے کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ۔ کہیں گے ہمارے رب کی قسم یہ حق ہے اللہ فرمائے گا اچھا اب چکھو عذاب کا مزہ اس کفر کے باعث جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آتشِ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے (تو ان سے کہا جائے گا:) کیا یہ (عذاب) برحق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم (برحق ہے)، ارشاد ہوگا: پھر عذاب کا مزہ چکھو جس کا تم انکار کیا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس دن (ان سے پوچھا جائے گا) کہ کیا یہ (دوزخ) سچ نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کہ : ہمارے رب کی قسم ! یہ واقعی سچ ہے۔ اللہ ارشاد فرمائے گا کہ : پھر چکھو مزہ عذاب کا، اس کفر کے بدلے میں جو تم نے اختیار کر رکھا تھا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جس دن یہ کفاّر جہّنم کے سامنے پیش کئے جائیں گے کہ کیا یہ حق نہیں ہے تو سب کہیں گے کہ بیشک پروردگار کی قسم یہ سب حق ہے تو ارشاد ہوگا کہ اب عذاب کا مزہ چکھو کہ تم پہلے اس کا انکار کررہے تھے |