Quran with Hindustani translation - Surah Muhammad ayat 2 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَءَامَنُواْ بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٖ وَهُوَ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّهِمۡ كَفَّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّـَٔاتِهِمۡ وَأَصۡلَحَ بَالَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 2]
﴿والذين آمنوا وعملوا الصالحات وآمنوا بما نـزل على محمد وهو الحق من﴾ [مُحمد: 2]
Muhammad Junagarhi Aur jo log eman laye aur achay kaam kiye aur uss per bhi eman laye jo Muhammad (PBUH) per utari gaee hai aur darasal inn kay rab ki taraf say sacha (deen) bhi wohi hai Allah ney inn kay gunah door ker diye aur inn kay haal ki islaah kerdi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo log imaan laaye aur acche kaam kiye aur us par bhi imaan laaye jo Muhammad(sallallahu alaihi wasallam) par utaari gayi hai aur darasl un ke rab ki taraf se saccha (deen) bhi wahi hai, Allah ne un ke gunaah door kar diye aur un ke haal ki islaah kardi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کر تے رہے اور ایمان لے آئے جو اتارا گیا (رسول معظم) محمد پر اور وہی حق ہے ان کے رب کی طرف سے اللہ تعالیٰ نے دور کر دیں ان سے ان کی برائیاں اور سنوار دیا ان کے حالات کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اس (کتاب) پر ایمان لائے جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی گئی ہے اور وہی ان کے رب کی جانب سے حق ہے اللہ نے ان کے گناہ ان (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دیئے اور ان کا حال سنوار دیا |
Muhammad Taqi Usmani اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، اور ہر اس بات کو دل سے مانا ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی گئی ہے۔ اور وہی حق ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آیا ہے۔ اللہ نے ان کی برائیوں کو معاف کردیا ہے اور ان کی حالت سنوار دی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے اور جو کچھ محمد پر نازل کیا گیا ہے اور پروردگار کی طرف سے برحق بھی ہے اس پر ایمان لے آئے تو خدا نے ان کی برائیوں کو دور کردیا اور ان کے حالات کی اصلاح کردی |