Quran with Hindustani translation - Surah Al-hujurat ayat 10 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِخۡوَةٞ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَ أَخَوَيۡكُمۡۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ ﴾
[الحُجُرَات: 10]
﴿إنما المؤمنون إخوة فأصلحوا بين أخويكم واتقوا الله لعلكم ترحمون﴾ [الحُجُرَات: 10]
Muhammad Junagarhi (Yaad rakho) saray musalman bhai bhai hain pus apnay do bhaiyon mein milap kera diya kero, aur Allah say dartay raho takay tum per reham kiya jaye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (yaad rakho) saare musalmaan bhai bhai hai, pas apne do bhaiyyo mein milaap kara diya karo aur Allah se darte raho ta ke tum par rahem kiya jaaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بے شک اہل ایمان بھائی بھائی ہیں پس صلح کر ا دو اپنے دو بھائیوں کے درمیان اور ڈرتے رہا کرو اللہ سے تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بات یہی ہے کہ (سب) اہلِ ایمان (آپس میں) بھائی ہیں۔ سو تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرایا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
Muhammad Taqi Usmani حقیقت تو یہ ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان تعلقات اچھے بناؤ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے |