Quran with Hindustani translation - Surah Al-hujurat ayat 15 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ثُمَّ لَمۡ يَرۡتَابُواْ وَجَٰهَدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلصَّٰدِقُونَ ﴾
[الحُجُرَات: 15]
﴿إنما المؤمنون الذين آمنوا بالله ورسوله ثم لم يرتابوا وجاهدوا بأموالهم وأنفسهم﴾ [الحُجُرَات: 15]
Muhammad Junagarhi Momin to woh hain jo Allah per aur uss kay rasool per (pakka) eman layen phir shak-o-shuba na keren aur apnay malon say aur apni jano say Allah ki raah mein jihad kertay rahen, (apnay dawaay-e-emaan mein) yehi sachay aur raast go hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim momin to wo hai jo Allah par aur us ke rasool par (pakka) imaan laaye, phir shak wa shuba na kare aur apne maalo se aur apni jaano se Allah ki raah mein jihaad karte rahe (apne daawe imaan mein) yahi sacche hai aur raasth go hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (کامل) ایماندار تو وہی ہیں جو ایمان لے آئے اللہ اور اس کے رسول پر پھر (اس میں ) کبھی شک نہیں کیا اور جہاد کرتے رہے اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں یہی لوگ راستباز ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri ایمان والے تو صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائے، پھر شک میں نہ پڑے اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں سے جہاد کرتے رہے، یہی وہ لوگ ہیں جو (دعوائے ایمان میں) سچےّ ہیں |
Muhammad Taqi Usmani ایمان لانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانا ہے، پھر کسی شک میں نہیں پڑے، اور جنہوں نے اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi صاحبانِ ایمان صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے اور پھر کبھی شک نہیں کیا اور اس کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد بھی کیا درحقیقت یہی لوگ اپنے دعویٰ ایمان میں سچےّ ہیں |