Quran with Hindustani translation - Surah Al-hujurat ayat 17 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿يَمُنُّونَ عَلَيۡكَ أَنۡ أَسۡلَمُواْۖ قُل لَّا تَمُنُّواْ عَلَيَّ إِسۡلَٰمَكُمۖ بَلِ ٱللَّهُ يَمُنُّ عَلَيۡكُمۡ أَنۡ هَدَىٰكُمۡ لِلۡإِيمَٰنِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴾
[الحُجُرَات: 17]
﴿يمنون عليك أن أسلموا قل لا تمنوا علي إسلامكم بل الله يمن﴾ [الحُجُرَات: 17]
Muhammad Junagarhi Apnay musalman honay ka aap per ehsan jatatay hain. Aap kehdijiye kay apnay musalman honay ka ehsan mujh per na rakho bulkay dar-asal Allah ka tum per ehsan hai kay uss ney tumhen eman ki hidayat ki agar tum raast go ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim apne musalmaan hone ka aap par ehsaan jataate hai, aap keh dijiye ke apne musalmaan hone ka ehsaan mujh par na rakho, balke dar asl Allah ka tum par ehsaan hai ke us ne tumhe imaan ki hidaayath ki,agar tum raasth go ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور احسان جتلاتے ہیں آپ پر کہ وہ اسلام لے آئے ۔ فرمائیے مجھ پر احسان مت جتلا ؤ اپنے اسلام کا ۔ بلکہ اللہ نے احسان فرمایا ہے تم پر کہ تمہیں ایمان کی ہدایت بخشی اگر تم (اپنے ایمان کے دعویٰ میں ) سچے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ لوگ آپ پر احسان جتلاتے ہیں کہ وہ اسلام لے آئے ہیں۔ فرما دیجئے: تم اپنے اسلام کا مجھ پر احسان نہ جتلاؤ بلکہ اللہ تم پر احسان فرماتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا راستہ دکھایا ہے، بشرطیکہ تم (ایمان میں) سچے ہو |
Muhammad Taqi Usmani یہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہیں کہ یہ اسلام لے آئے ہیں۔ ان سے کہو کہ : مجھ پر اپنے اسلام لانے کا احسان نہ جتلاؤ۔ بلکہ اگر تم واقعی (اپنے دعوے میں) سچے ہو تو یہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ لوگ آپ پر احسان جتاتے ہیں کہ اسلام لے آئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ہمارے اوپراپنے اسلام کا احسان نہ رکھو یہ خدا کا احسان ہے کہ اس نے تم کو ایمان لانے کی ہدایت دے دی ہے اگر تم واقعا دعوائے ایمان میں سچے ہو |