×

بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حضور میں 49:3 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-hujurat ⮕ (49:3) ayat 3 in Hindustani

49:3 Surah Al-hujurat ayat 3 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-hujurat ayat 3 - الحُجُرَات - Page - Juz 26

﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصۡوَٰتَهُمۡ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱمۡتَحَنَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمۡ لِلتَّقۡوَىٰۚ لَهُم مَّغۡفِرَةٞ وَأَجۡرٌ عَظِيمٌ ﴾
[الحُجُرَات: 3]

بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حضور میں اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں، یہی وه لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کے لئے جانچ لیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور بڑا ﺛواب ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن الذين يغضون أصواتهم عند رسول الله أولئك الذين امتحن الله قلوبهم, باللغة الباكستانية

﴿إن الذين يغضون أصواتهم عند رسول الله أولئك الذين امتحن الله قلوبهم﴾ [الحُجُرَات: 3]

Muhammad Junagarhi
Be-shak jo log Rasool Allah (PBUH) kay huzoor mein apni aawazen past rakhtay hain yehi woh log hain jinn kay dilon ko Allah ney perhezgari kay liye jaanch liya hai. Inn kay liye maghfirat hai aur bara sawab hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
beshak jo log rasool Allah (sallallahu alaihiwasallam) ke huzoor mein apni awaaze pasth rakhte hai, yahi wo log hai jin ke dilo ko Allah ne parhezgaari ke liye jaanch liya hai, un ke liye maghfirath aur bada sawaab hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
بے شک جو پست رکھتے ہیں اپنی آوازوں کو اللہ کے رسول کے سامنے ، یہی وہ لوگ ہیں مختص کر لیاہے اللہ نے ان کے دلوں کو تقویٰ کے لیے انہی کے لیے بخشش اور اجر عظیم ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں (ادب و نیاز کے باعث) اپنی آوازوں کو پست رکھتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقوٰی کے لئے چن کر خالص کر لیا ہے۔ ان ہی کے لئے بخشش ہے اور اجرِ عظیم ہے
Muhammad Taqi Usmani
یقین جانو جو لوگ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنی آوازیں نیچی رکھتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے خوب جانچ کر تقوی کے لیے منتخب کرلیا ہے، ان کو مغفرت بھی حاصل ہے اور زبردست اجر بھی۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
بیشک جو لوگ رسول اللہ کے سامنے اپنی آواز کو دھیما رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے تقویٰ کے لئے آزمالیا ہے اور ان ہی کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek