Quran with Urdu translation - Surah Al-hujurat ayat 3 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصۡوَٰتَهُمۡ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱمۡتَحَنَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمۡ لِلتَّقۡوَىٰۚ لَهُم مَّغۡفِرَةٞ وَأَجۡرٌ عَظِيمٌ ﴾
[الحُجُرَات: 3]
﴿إن الذين يغضون أصواتهم عند رسول الله أولئك الذين امتحن الله قلوبهم﴾ [الحُجُرَات: 3]
Abul Ala Maududi Jo log Rasool-e-khuda ke huzoor baat karte huey apni aawaz pastt rakhte hain woh dar haqeeqat wahi log hai jinke dilon ko Allah ne takwa ke liye jaanch liya hai. Unke liye magfirat hai aur ajr-e- azeem |
Ahmed Ali بے شک جو لوگ اپنی آوازیں رسول الله کے حضور دھیمی کر لیتے ہیں یہی لوگ ہیں کہ الله نے ان کے دلوں کو پرہیزگاری کے لیے جانچ لیا ہےان کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ پیغمبر خدا کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں خدا نے ان کے دل تقویٰ کے لئے آزما لئے ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے |
Mahmood Ul Hassan جو لوگ دبی آواز سے بولتے ہیں رسول اللہ کے پاس وہی ہیں جنکے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے ادب کے واسطے [۴] انکے لئے معافی ہے اور ثواب بڑا [۵] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ رسولِ خدا(ص) کے پاس (بات کرتے ہوئے) اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کیلئے آزمایا ہے ان کے لئے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے۔ |