Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 105 - المَائدة - Page - Juz 7
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ عَلَيۡكُمۡ أَنفُسَكُمۡۖ لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا ٱهۡتَدَيۡتُمۡۚ إِلَى ٱللَّهِ مَرۡجِعُكُمۡ جَمِيعٗا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[المَائدة: 105]
﴿ياأيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم إلى﴾ [المَائدة: 105]
Muhammad Junagarhi Aey eman walo! Apni fiker kero jab tum raah-e-raast per chal rahey ho to jo shaks gumrah rahey uss say tumahara koi nuksan nahi. Allah hi kay pass tum sab ko jana hai phir woh tum sab ko batla dey ga jo kuch tum sab kertay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye imaan waalo! apni fikr karo jab tum raahe raasth par chal rahe ho, to jo shaqs gumraah rahe us se tumhaara koyi nuqsaan nahi, Allah hee ke paas tum sab ko jaana hai phir wo tum sab ko bathla dega jo kuch tum sab karte thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ایمان والوں! تم پر اپنی جانوں کا فکر لازمی ہے۔ نہیں نقصان پہنچاسکے گا تمھیں جو گمراہ ہوا جب کہ تم ہدایت یافتہ ہو اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے تم سب نے پھر وہ آگاہ کرے گا تمھیں جو تم (اس دنیا میں) کیا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ایمان والو! تم اپنی جانوں کی فکر کرو، تمہیں کوئی گمراہ نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر تم ہدایت یافتہ ہو چکے ہو، تم سب کو اللہ ہی کی طرف پلٹنا ہے، پھر وہ تمہیں ان کاموں سے خبردار فرما دے گا جو تم کرتے رہے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اے ایمان والو ! تم اپنی فکر کرو۔ اگر تم صحیح راستے پر ہوگے تو جو لوگ گمراہ ہیں وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے، اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا عمل کرتے رہے ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ایمان والو اپنے نفس کی فکر کرو -اگر تم ہدایت یافتہ رہے تو گمراہوں کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتی -تم سب کی بازگشت خدا کی طرف ہے پھر وہ تمہیں تمہارے اعمال سے باخبر کرے گا |