Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 15 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ قَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمۡ كَثِيرٗا مِّمَّا كُنتُمۡ تُخۡفُونَ مِنَ ٱلۡكِتَٰبِ وَيَعۡفُواْ عَن كَثِيرٖۚ قَدۡ جَآءَكُم مِّنَ ٱللَّهِ نُورٞ وَكِتَٰبٞ مُّبِينٞ ﴾
[المَائدة: 15]
﴿ياأهل الكتاب قد جاءكم رسولنا يبين لكم كثيرا مما كنتم تخفون من﴾ [المَائدة: 15]
Muhammad Junagarhi Aey ehal-e-kitab! Tumhara pass humara rasool (PBUH) aa chuka hai jo tumahray samney kitab-ullah ki bakasrat aisi baaten zahir ker raha hai jinhen tum chupa rahey thay aur boht si baaton say dar guzar kerta hai tumharay pass Allah Taalaa ki taraf say noor aur wazeh kitab aa chuki hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ae ahle kitab! yaqinan tumhare pas hamara rasol (sallallahualaihiwasallam)aa chuka, jo tumhare samne kitaabullah ki ba-kasrath aisi batein zaaher kar raha hai jinhe tum chupa rahe thein aur bahuth si batho se darguzar karta hai,tumhare pas Allah tala ki taraf se noor aur wazeh kitab aa chuki hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے اہل کتاب! بےشک آگیا ہے تمھارتے پاس ہمارا رسول کھلو کر بیان کرتا ہے تمھارے لیے بہت سی ایسی چیزیں جنھیں تم چھپا یا کرتے تھے کتاب سے اور درگزر فرماتا ہے بہت سی باتوں سے بےشک تشریف لایا ہے تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور اور ایک کتاب ظاہر کرنے والی۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے اہلِ کتاب! بیشک تمہارے پاس ہمارے (یہ) رسول تشریف لائے ہیں جو تمہارے لئے بہت سی ایسی باتیں (واضح طور پر) ظاہر فرماتے ہیں جو تم کتاب میں سے چھپائے رکھتے تھے اور (تمہاری) بہت سی باتوں سے درگزر (بھی) فرماتے ہیں۔ بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگیا ہے اور ایک روشن کتاب (یعنی قرآن مجید) |
Muhammad Taqi Usmani اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارے (یہ) پیغبر آگئے ہیں جو کتاب (یعنی تورات اور انجیل) کی بہت سی ان باتوں کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو تم چھپایا کرتے ہو، اور بہت سی باتوں سے درگزر کر جاتے ہیں تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی آئی ہے اور ایک ایسی کتاب جو حق کو واضح کردینے والی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا رسول آچکا ہے جو اُن میں سے بہت سی باتوں کی وضاحت کررہا ہے جن کو تم کتاب هخدا میں سے چھاَپا رہے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر بھی کرتا ہے تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آچکی ہے |