Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 57 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ دِينَكُمۡ هُزُوٗا وَلَعِبٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلِكُمۡ وَٱلۡكُفَّارَ أَوۡلِيَآءَۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ ﴾
[المَائدة: 57]
﴿ياأيها الذين آمنوا لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزوا ولعبا من الذين﴾ [المَائدة: 57]
Muhammad Junagarhi Musalmano! Unn logon ko dost na banao jo tumharay deen ko hansi khel banaye huye hain (khuwa) woh unn mein say hon jo tum say pehlay kitab diye gaye ya kuffaar hon agar tum momin hoto Allah Taalaa say dartay raho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim musalmano! un logo ko dosth na banao jo tumhare deen ko hasi khel banae hoe hai (qaah)wo un mein se ho jo tum se pehle kitab diye gae ya kuffar ho,agar tum momin ho tuh Allah tala se darte raho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ایمان والو! مت بناؤ ان لوگوں کو جنھوں نے بنارکھا ہے تمھارے دین کو ہنسی اور کھیل ان سے جنھیں دی گئی کتاب تم سے پہلے اور کفار سے (اپنے ) دوست اور ڈرتے رہو اللہ تعالیٰ سے اگر ہو تم ایمان دار۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ایمان والو! ایسے لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی، ان کو جو تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنائے ہوئے ہیں اور کافروں کو دوست مت بناؤ، اور اللہ سے ڈرتے رہو بشرطیکہ تم (واقعی) صاحبِ ایمان ہو |
Muhammad Taqi Usmani اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے ایسے لوگوں کو جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے اور کافروں کو یارومددگار نہ بناؤ، اور اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ایمان والو خبردار اہل ه کتاب میں جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تماشہ بنالیا ہے اور دیگر کفار کو بھی اپنا ولی اور سرپرست نہ بنانا اور اللہ سے ڈرتے رہنا اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو |