Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 24 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿ٱلَّذِينَ يَبۡخَلُونَ وَيَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبُخۡلِۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ ﴾
[الحدِيد: 24]
﴿الذين يبخلون ويأمرون الناس بالبخل ومن يتول فإن الله هو الغني الحميد﴾ [الحدِيد: 24]
Muhammad Junagarhi Jo (khud bhi) bulkul keren aur doosron ko (bhi) bulkhul ki taleem dea Suno! jo bhi main pheray Allah beyniaz aur sazawaar hamd-o-sana hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo (khud bhi) buql kare aur dosro ko (bhi) buql ki taleem de, suno! jo bhi mu phere Allah be niyaaz aur sazawaar aur hamdh wa sana hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو لوگ خود بھی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں ۔ اور جو ( اللہ کے حکم سے ) رو گردانی کرے تو بےشک اللہ ہی بےنیاز، ہر تعریف کا مستحق ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جو لوگ (خود بھی) بخل کرتے ہیں اور (دوسرے) لوگوں کو (بھی) بخل کی تلقین کرتے ہیں، اور جو شخص (احکامِ الٰہی سے) رُوگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ (بھی) بے پرواہ ہے بڑا قابلِ حمد و ستائِش ہے |
Muhammad Taqi Usmani وہ ایسے لوگ ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں، اور دوسرے لوگوں کو بھی کنجوسی کی تلقین کرتے ہیں۔ اور جو شخص منہ موڑ لے تو یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو سب سے بےنیاز ہے، بذات خود قابل تعریف۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو بھی خدا سے روگردانی کرے گا اسے معلوم رہے کہ خدا سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے |