Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 10 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴾
[الأنعَام: 10]
﴿ولقد استهزئ برسل من قبلك فحاق بالذين سخروا منهم ما كانوا به﴾ [الأنعَام: 10]
Muhammad Junagarhi Aur waqaee aap say pehlay jo payghumbar huye hain unn kay sath bhi istehzaa kiya gaya hai. Phir jin logon ney unn say mazaq kiya tha unn ko uss azab ney aa ghera jiss kay tamaskhur uratay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur waqeyi aap se pehle jo paighambar hoye hai un ke saath bhi istehza kiya gaya hai, phir jin logo ne un se mazaaq kiya tha un ko us azaab ne aa ghera jis ka tamas-qur4 udaate thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بلاشبہ مذاق اڑایا گیا رسولوں کا آپ سے پہلے پھر گھیر لیا انھیں جو مذاق اڑاتے تھے رسولوں کا اس چیز نے جس کے ساتھ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور بیشک آپ سے پہلے (بھی) رسولوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا، پھر ان میں سے مسخرہ پن کرنے والوں کو(حق کے) اسی (عذاب) نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور (اے پیغمبر) حقیقت یہ ہے کہ تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے جن لوگوں نے مذاق اڑایا تھا ان کو اسی چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مذاق اُڑانے والوں کے لئے ان کا مذاق ہی ان کے گلے پڑ گیا اور وہ اس میں گھر گئے |