Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 10 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴾
[الأنعَام: 10]
﴿ولقد استهزئ برسل من قبلك فحاق بالذين سخروا منهم ما كانوا به﴾ [الأنعَام: 10]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad)! Tumse pehle bhi bahut se Rasoolon ka mazaak udaya jaa chuka hai, magar in mazaak udane walon par aakhir e kaar wahi haqeeqat musallat hokar rahi jiska woh mazaak udate thay |
Ahmed Ali اور تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا انہیں اسی عذاب نے آ گھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا |
Mahmood Ul Hassan اور بلاشبہہ ہنسی کرتے رہے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھرگھیر لیا ان سے ہنسی کرنے والوں کو اس چیز نے کہ جس پر ہنسا کرتے تھے [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کا مذاق اڑایا جاتا رہا ہے تو (آخرکار) ان کا مذاق اڑانے والوں کو اسی عذاب نے آکر گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |