Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 41 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿بَلۡ إِيَّاهُ تَدۡعُونَ فَيَكۡشِفُ مَا تَدۡعُونَ إِلَيۡهِ إِن شَآءَ وَتَنسَوۡنَ مَا تُشۡرِكُونَ ﴾
[الأنعَام: 41]
﴿بل إياه تدعون فيكشف ما تدعون إليه إن شاء وتنسون ما تشركون﴾ [الأنعَام: 41]
Muhammad Junagarhi Bulkay khaas ussi ko pukaro gay phir jiss kay liye tum pukaro gay agar woh chahaye to uss ko hata bhi dey aur jin ko tum shareek thehratay ho unn sab ko bhool bhaal jao gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim balke qaas osi ko pukaroge, phir jis ke liye tum pukaaroge, agar wo chaahe to us ko hata bhi de aur jin ko tum shareek tehraate ho un sab ko bhol bhaal jaoge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بلکہ اسی کو پکارو گے تو دور کردے گا وہ تکلیف پکارا تھا تم نے جس کے لیے اگر وہ چاہے گا اور تم بھلا دو گے انھیں جنھیں تم نے شریک بنا رکھا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (ایسا ہرگز ممکن نہیں) بلکہ تم (اب بھی) اسی (اللہ) کو ہی پکارتے ہو پھر اگر وہ چاہے تو ان (مصیبتوں) کو دور فرما دیتا ہے جن کے لئے تم (اسے) پکارتے ہو اور (اس وقت) تم ان (بتوں) کو بھول جاتے ہو جنہیں (اللہ کا) شریک ٹھہراتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani بلکہ اسی کو پکارو گے، پھر جس پریشانی کے لیے تم نے اسے پکارا ہے، اگر وہ چاہے گا تو اسے دور کردے گا، اور جن (دیوتاؤں) کو تم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہو (اس وقت) ان کو بھول جاؤ گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi نہیں تم خدا ہی کو پکارو گے اور وہی اگر چاہے گا تو اس مصیبت کو رفع کرسکتا ہے ....اور تم اپنے مشرکانہ خداؤں کو بھول جاؤ گے |