Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 83 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَتِلۡكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيۡنَٰهَآ إِبۡرَٰهِيمَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦۚ نَرۡفَعُ دَرَجَٰتٖ مَّن نَّشَآءُۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٞ ﴾
[الأنعَام: 83]
﴿وتلك حجتنا آتيناها إبراهيم على قومه نرفع درجات من نشاء إن ربك﴾ [الأنعَام: 83]
Muhammad Junagarhi Aur yeh humari hujjat thi woh hum ney ibrahim (alh-e-salam) ko unn ki qom kay muqablay mein di thi hum jiss ko chahatay hain martabon mein barha detay hain. Be-shak aap ka rab bara hikmat wala bara ilm wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye hamaari hujjath thi wo hum ne Ibraheem ko un ki khaum ke muqaable mein di thi, hum jis ko chaahte hai martabo mein bada dete hai, be-shak aap ka rab bada hikmath waala, bada ilm waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے دی تھی ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کی قوم کے مقابلہ میں ہم بلند کرتے ہیں درجے جس کے چاہتے ہیں بیشک آپ کا رب بڑا دانا سب کچھ جاننے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہی ہماری (توحید کی) دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی (مخالف) قوم کے مقابلہ میں دی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کر دیتے ہیں۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani یہ ہماری وہ کامیاب دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بیشک تمہارے رب کی حکمت بھی بڑی ہے، علم بھی کامل ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ ہماری دلیل ہے جسے ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی اور ہم جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات کو بلند کردیتے ہیں . بیشک تمہارا پروردگار صاحب هحکمت بھی ہے اور باخبر بھی ہے |