Quran with Hindustani translation - Surah As-saff ayat 12 - الصَّف - Page - Juz 28
﴿يَغۡفِرۡ لَكُمۡ ذُنُوبَكُمۡ وَيُدۡخِلۡكُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ وَمَسَٰكِنَ طَيِّبَةٗ فِي جَنَّٰتِ عَدۡنٖۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ ﴾
[الصَّف: 12]
﴿يغفر لكم ذنوبكم ويدخلكم جنات تجري من تحتها الأنهار ومساكن طيبة في﴾ [الصَّف: 12]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa tumharay gunah moaf farma dey ga aur tumhen unn jannaton mein dakhil keray ga jin kay neechay nehren jari hongi aur saaf suthray gharon mein jo jannat adan mein hon gay yeh boht bari kaamyabi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala tumhaare gunaah maaf farma dega aur tumhe un jannato mein pahonchayega jin ke niche nehre jaari hongi aur saaf suthre gharo mein jo jannath adn mein honge, ye bahuth badi kamyaabi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ تعالی بخش دے گا تمہارے لیے تمہارے گناہوں کو اور داخل کرے گا تمہیں باغات میں رواں ہیں جن کے نیچے نہریں اور پاکیزہ مکانوں میں جو سدا بہار باغوں میں ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی اور نہایت عمدہ رہائش گاہوں میں (ٹھہرائے گا) جو جناتِ عدن (یعنی ہمیشہ رہنے کی جنتوں) میں ہیں، یہی زبردست کامیابی ہے |
Muhammad Taqi Usmani اس کے نتیجے میں اللہ تمہاری خاطر تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں ان باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اور ایسے عمدہ گھروں میں بسائے گا جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں واقع ہوں گے۔ یہی زبردست کامیابی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ تمہارے گناہوں کو بھی بخش دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور اس ہمیشہ رہنے والی جنّت میں پاکیزہ مکانات ہوں گے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے |