Quran with Hindustani translation - Surah As-saff ayat 5 - الصَّف - Page - Juz 28
﴿وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُونَنِي وَقَد تَّعۡلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُمۡۖ فَلَمَّا زَاغُوٓاْ أَزَاغَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمۡۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[الصَّف: 5]
﴿وإذ قال موسى لقومه ياقوم لم تؤذونني وقد تعلمون أني رسول الله﴾ [الصَّف: 5]
Muhammad Junagarhi Aur (yaad kero) jabkay musa ney apni qom say kaha aey meri qom kay logo! Tum mujhay kiyon sata rahey ho halankay tumhen (ba khoobi) maloom hai kay mein tumhari janib Allah ka rasool hun pus jab woh log tairhay hi rahey to Allah ney unn kay dilon ko (aur) tairhaa ker diya aur Allah Taalaa na farman qom ko hidayat nahi deta |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur (yaad karo) jab ke Mosa(alaihissalaam) ne apni khaum se kaha aye meri khaum ke logo! tum mujhe kyo sata rahe ho, halaan ke tumhe (ba-qoobi) maalom hai ke main tumhaari jaanib Allah ka rasool hoon, pas jab wo log tede hee rahe, to Allah ne unke dilo ko (aur) tedha kar diya aur Allah ta’ala na farmaan khaum ko hidaayath nahi deta |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور یاد کرو جب موسی نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم مجھے کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں پس جب انہوں نے کجروی اختیار کی تو اللہ نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا اور اللہ تعالیٰ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اے حبیب! وہ وقت یاد کیجئے) جب موسٰی (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم مجھے اذیت کیوں دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (رسول) ہوں۔ پھر جب انہوں نے کج روی جاری رکھی تو اللہ نے اُن کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیا، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا |
Muhammad Taqi Usmani اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اے میری قوم کے لوگو ! تم مجھے تکلیف کیوں پہنچاتے ہو، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا پیغمبر بن کر آیا ہوں ؟ پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس وقت کو یاد کرو جب موسٰی علیھ السّلامنے اپنی قوم سے کہا کہ قوم والو مجھے کیوں اذیت دے رہے ہو تمہیں تو معلوم ہے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول علیھ السّلام ہوں پھر جب وہ لوگ ٹیڑھے ہوگئے تو خدا نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا ہی کردیا کہ اللہ بدکار قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے |