Quran with Hindustani translation - Surah AT-Talaq ayat 5 - الطَّلَاق - Page - Juz 28
﴿ذَٰلِكَ أَمۡرُ ٱللَّهِ أَنزَلَهُۥٓ إِلَيۡكُمۡۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُعۡظِمۡ لَهُۥٓ أَجۡرًا ﴾
[الطَّلَاق: 5]
﴿ذلك أمر الله أنـزله إليكم ومن يتق الله يكفر عنه سيئاته ويعظم﴾ [الطَّلَاق: 5]
Muhammad Junagarhi Yeh Allah ka hukum hai jo uss ney tumhari taraf utara hai aur jo shaks Allah say daray ga Allah uss kay gunah mita dey ga aur ussay bara bhari ajar dey ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye Allah ka hukm hai jo us ne tumhaari taraf utaara hai aur jo shaqs Allah se darega, Allah us ke gunaah mita dega aur ose bada bhaari ajr dega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے ۔ اور جو اللہ سے ڈرتا رہتا ہے اللہ تعالیٰ دور کردیتا ہے اس کی برائیوں کو اور (روز قیامت) اس کے اجر کو بڑا کردے گا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ اللہ کا امر ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل فرمایا ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ اُس کے چھوٹے گناہوں کو اس (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دیتا ہے اور اَجر و ثواب کو اُس کے لئے بڑا کر دیتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تم پر اتارا ہے، اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردے گا، اور اس کو زبردست ثواب دے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ حکم خدا ہے جسے تمہاری طرف اس نے نازل کیا ہے اور جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کی برائیوں کو دور کردیتا ہے اور اس کے اجر میں اضافہ کردیتا ہے |