Quran with Urdu translation - Surah AT-Talaq ayat 5 - الطَّلَاق - Page - Juz 28
﴿ذَٰلِكَ أَمۡرُ ٱللَّهِ أَنزَلَهُۥٓ إِلَيۡكُمۡۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُعۡظِمۡ لَهُۥٓ أَجۡرًا ﴾
[الطَّلَاق: 5]
﴿ذلك أمر الله أنـزله إليكم ومن يتق الله يكفر عنه سيئاته ويعظم﴾ [الطَّلَاق: 5]
Abul Ala Maududi Yeh Allah ka hukum hai jo usne tumhari taraf nazil kiya hai. Jo Allah se darega Allah uski buraiyon ko ussey door kardega aur usko bada ajar dega |
Ahmed Ali یہ الله کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو الله سے ڈرتا ہے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دیتا ہے اور اسے بڑااجر بھی دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ خدا کے حکم ہیں جو خدا نے تم پر نازل کئے ہیں۔ اور جو خدا سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا |
Mahmood Ul Hassan یہ حکم ہے اللہ کا جو اتارا تمہاری طرف اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے اتار دے اس پر سے اسکی برائیاں اور بڑا دے اُسکو ثواب [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دیتا ہے اور اس کے اجر کو بڑا کرتا (بڑھاتا) ہے۔ |