Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jinn ayat 27 - الجِن - Page - Juz 29
﴿إِلَّا مَنِ ٱرۡتَضَىٰ مِن رَّسُولٖ فَإِنَّهُۥ يَسۡلُكُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ رَصَدٗا ﴾
[الجِن: 27]
﴿إلا من ارتضى من رسول فإنه يسلك من بين يديه ومن خلفه﴾ [الجِن: 27]
Muhammad Junagarhi Siwaey uss peyghamber kay jissay wo pasand kerley lekin usskay bhi aagay pechay pehraydar muqarrer kerdyta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim sivaaye us paighambar ke jise wo pasand karle, lekin us ke bhi aage piche pehre daar muqarrar kar deta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بجز اس رسول کے جس کو اس نے پسند فرمالیا ہو (غیب کی تعلیم کے لیے ) تو مقرر کر دیتا ہے اس رسول کے آگے اور اس کے پیچھے محافظ |
Muhammad Tahir Ul Qadri سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے (اُنہی کو مطلع علی الغیب کرتا ہے کیونکہ یہ خاصۂ نبوت اور معجزۂ رسالت ہے)، تو بے شک وہ اس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے اور پیچھے (علمِ غیب کی حفاظت کے لئے) نگہبان مقرر فرما دیتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani سوائے کسی پیغبر کے جسے اس نے (اس کام کے لیے) پسند فرما لیا ہو۔ ایسی صورت میں وہ اس پیغمبر کے آگے اور پیچھے کچھ محافظ لگا دیتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi مگر جس رسول کو پسند کرلے تو اس کے آگے پیچھے نگہبان فرشتے مقرر کردیتا ہے |