Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 48 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَإِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ ٱلۡيَوۡمَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَإِنِّي جَارٞ لَّكُمۡۖ فَلَمَّا تَرَآءَتِ ٱلۡفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّنكُمۡ إِنِّيٓ أَرَىٰ مَا لَا تَرَوۡنَ إِنِّيٓ أَخَافُ ٱللَّهَۚ وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ﴾
[الأنفَال: 48]
﴿وإذ زين لهم الشيطان أعمالهم وقال لا غالب لكم اليوم من الناس﴾ [الأنفَال: 48]
| Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jab ke un ke amaal ko shaitan un he zinatdar dikha raha tha aur keh raha tha ke logo mein se koi bhi aaj tum par ghalib nahi aa sakta,main khud bhi tumhara himayati ho,lekin jab duno jamate namodar hoi tuh apni ediyo ke bal piche hat gaya aur kehne laga main tuh tum se bari ho,mein wo dekh raha ho,jo tum nahi dekh rahe,main Allah se darta ho aur Allah tala saqt azaab wala hai |
| Muhammad Karam Shah Al Azhari اور یاد کرو جب آراستہ کردیے انکے لیے شیطان نے ان کے اعمال اور (انھیں) کہا کوئی غالب نہیں آسکتا تم پر آج ان لوگوں میں سے اور میں نگہبان ہوں تمھارا تو جب آمنے سامنے ہوئیں دونوں فوجیں تو وہ الٹے پاؤں بھاگا ، اور بولا میں بری الذمہ ہوں تم سے ۔ میں دیکھ رہا ہوں وہ جو تم نہیں دیکھ رہے ۔ میں تو ڈرتا ہوں اللہ سے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔ |
| Muhammad Tahir Ul Qadri اور جب شیطان نے ان (کافروں) کے لئے ان کے اَعمال خوش نما کر دکھائے اور اس نے (ان سے) کہا: آج لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہیں (ہو سکتا) اور بیشک میں تمہیں پناہ دینے والا (مددگار) ہوں۔ پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو (مقابل) دیکھ لیا تو وہ الٹے پاؤں بھاگ گیا اور کہنے لگا: بیشک میں تم سے بے زار ہوں، یقیناً میں وہ (کچھ) دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے |
| Muhammad Taqi Usmani اور وہ وقت (بھی قابل ذکر ہے) جب شیطان نے ان (کافروں) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا، مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔ |