Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 60 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَأَعِدُّواْ لَهُم مَّا ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن قُوَّةٖ وَمِن رِّبَاطِ ٱلۡخَيۡلِ تُرۡهِبُونَ بِهِۦ عَدُوَّ ٱللَّهِ وَعَدُوَّكُمۡ وَءَاخَرِينَ مِن دُونِهِمۡ لَا تَعۡلَمُونَهُمُ ٱللَّهُ يَعۡلَمُهُمۡۚ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيۡءٖ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ يُوَفَّ إِلَيۡكُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تُظۡلَمُونَ ﴾
[الأنفَال: 60]
﴿وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة ومن رباط الخيل ترهبون به عدو﴾ [الأنفَال: 60]
Muhammad Junagarhi Tum inn kay muqablay kay liye apni taqat bhar qooat ki tayyari kero aur ghoron ko tayyar rakhney ki kay iss say tum Allah kay dushmanon ko khof zada rakh sako aur inn kay siwa auron ko bhi jinhen tum nahi jantay Allah enhen khoob jaan raha hai jo kuch bhi Allah ki raah mein sarf kero gay woh tumhen poora poora diya jayega aur tumhara haq na maara jayega |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum un ke muqable ke liye apni taqath bhar quwwath ki tayyari karo aur ghudo ke tayyar rakhne ki, ke us se tum Allah ke aur apne dushmano ko khauf zada rakh sako aur un ke siva auro ko bhi jinhe tum nahi jaante,Allah unhe qoob jan raha hai,jo kuch bhi Allah ki rah mein sarf karoge, wo tumhe pora pora diya jaega aur tumhara haq na mara jaega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تیار رکھو ان کے لیے جتنی استطاعت رکھتے ہو، قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تاکہ تم خوفزدہ کردو اپنی جنگی تیاریوں سے اللہ کے دشمن کو اور اپنے دشمن کو اور دوسررے لوگوں کو ان کھلے دشمنوں کے علادوہ تم نہیں جانتے ہو انھیں (البتہ ) اللہ جانتا ہے انھیں۔ اور جو چیز خرچ کرو گے راہ خدا میں اس کا اجر پورا پورا دیا جائے گا تمھیں اور (کسی طرح) تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اے مسلمانو!) ان کے (مقابلے کے) لیے تم سے جس قدر ہو سکے (ہتھیاروں اور آلاتِ جنگ کی) قوت مہیا رکھو اور بندھے ہوئے گھوڑوں کی (کھیپ بھی)، اس (دفاعی تیاری) سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کو (اپنے اوپر حملہ آور ہونے سے) ڈراتے رہو اور ان کے سوا دوسروں کو بھی جن (کی چھپی دشمنی) کو تم نہیں جانتے، اللہ انہیں جانتا ہے۔ اور تم جو کچھ (بھی اپنے دفاع کی خاطر) اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے تمہیں اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور تم سے نا انصافی نہ کی جائے گی |
Muhammad Taqi Usmani اور (مسلمانو) جس قدر طاقت اور گھوڑوں کی جتنی چھاؤنیاں تم سے بن پڑیں ان سے مقابلے کے لیے تیار کرو جن کے ذریعے تم اللہ کے دشمن اور اپنے (موجودہ) دشمن پر بھی ہیبت طاری کرسکو، اور ان کے علاوہ دوسروں پر بھی نہیں ابھی تم نہیں جانتے، (مگر) اللہ انہیں جانتا ہے۔ اور اللہ کے راستے میں تم جو کچھ خرچ کرو گے، وہ تمہیں پورا پورا دے دیا جائے گا، اور تمہارے لیے کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم سب ان کے مقابلہ کے لئے امکانی قوت اور گھوڑوں کی صف بندی کا انتظام کرو جس سے اللہ کے دشمن -اپنے دشمن اور ان کے علاوہ جن کو تم نہیں جانتے ہو اور اللہ جانتا ہے سب کو خوفزدہ کردو اور جو کچھ بھی راہ هخدا میں خرچ کرو گے سب پورا پورا ملے گا اور تم پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا |