Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 106 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿وَءَاخَرُونَ مُرۡجَوۡنَ لِأَمۡرِ ٱللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمۡ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيۡهِمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ ﴾
[التوبَة: 106]
﴿وآخرون مرجون لأمر الله إما يعذبهم وإما يتوب عليهم والله عليم حكيم﴾ [التوبَة: 106]
Muhammad Junagarhi Aur kuch aur log hain jin ka moamla Allah kay hukum aaney tak mulatawee hai unn ko saza dey ga ya unn ki toba qabool ker ley ga aur Allah khoob jannay wala hai bara hikmata wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur kuch aur log hai jin ka mamla Allah ka hukm ane tak multawi hai un ko saza dega ya un ki tauba qubol kar lega aur Allah qoob janne wala hai bada hikmath wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اللہ سب کچھ جاننے والا دانا ہے۔ اور وہ لوگ جنھوں نے بنائی ہے مسجد تقصان پہنچانے کے لیے کفر کرنے کے لیے اور پھوٹ ڈالنے کے لیے مومنوں کے درمیان اور (اسے) کمین گاہ بنایا ہے اس کے لیے جو لڑتا رہا ہے اللہ سے اور اس کے رسول سے اب تک اور وہ ضرور قسمیں کھائیں گے کہ نہیں ارادہ کیا ہم نے مگر بھلائی کا ور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ صاف جھوٹے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کچھ دوسرے (بھی) ہیں جو اللہ کے (آئندہ) حکم کے لئے مؤخر رکھے گئے ہیں وہ یا تو انہیں عذاب دے گا یا ان کی توبہ قبول فرمالے گا، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا فیصلہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی کردیا گیا ہے، یا اللہ ان کو سزا دے گا، یا معاف کردے گا، اور اللہ کامل علم والا بھی ہے، کامل حکمت والا بھی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں حکم هخدا کی امید پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ یا خدا ان پر عذاب کرے گا یا ان کی توبہ کو قبول کرلے گا وہ بڑا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے |