Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 11 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّكَوٰةَ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِۗ وَنُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ ﴾
[التوبَة: 11]
﴿فإن تابوا وأقاموا الصلاة وآتوا الزكاة فإخوانكم في الدين ونفصل الآيات لقوم﴾ [التوبَة: 11]
Muhammad Junagarhi Abb bhi agar yeh tauba kerlen aur namaz kay paband hojayen aur zakat detay rahen to tumharay deeni bhai hain. Hum to jannay walon kay liye aayaten khol khol ker biyan ker rahey hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ab bhi agar ye tauba karle aur namaz ke paband ho jae aur zakath dete rahe tuh tumhare dini bhai hai,hum tuh janne walo ke liye apni ayate qol qol kar bayan kar rahe hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر یہ لوگ توڑدیں اپنی قسمیں اپنے معاہدہ کے بعد اور طعن کریں تمھارے دین پر تو جنگ کرو کفر کے پیشواؤں سے بیشک ان لوگوں کی کوئی قسمیں نہیں ہیں (ایسوں سے جنگ کرو ) تاکہ یہ لوگ (عہد شکنی سے) باز آجائیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر (بھی) اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو (وہ) دین میں تمہارے بھائی ہیں (سو تمہیں ایک دوسرے کے درمیان پُر اَمن تعلقات استوار کرنے کے لیے الگ سے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں) اور ہم (اپنی) آیتیں ان لوگوں کے لیے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو علم و دانش رکھتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani لہذا اگر یہ توبہ کرلیں، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی بن جائیں گے۔ اور ہم احکام کی یہ تفصیل ان لوگوں کے لیے بیان کر رہے ہیں جو جاننا چاہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر بھی اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰ ِ ادا کریں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اور ہم صاحبان هعلم کے لئے اپنی آیات کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے رہتے ہیں |