Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 12 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿وَإِن نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُم مِّنۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمۡ فَقَٰتِلُوٓاْ أَئِمَّةَ ٱلۡكُفۡرِ إِنَّهُمۡ لَآ أَيۡمَٰنَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنتَهُونَ ﴾
[التوبَة: 12]
﴿وإن نكثوا أيمانهم من بعد عهدهم وطعنوا في دينكم فقاتلوا أئمة الكفر﴾ [التوبَة: 12]
Muhammad Junagarhi Agar yeh log ehad-o-paymaan kay baad bhi apni qasmon ko tor den aur tumharay deen mein taana zani keren to tum bhi unn sardaraan-e-kufur say bhir jao. Unn ki qasmen koi cheez nahi mumkin hai kay iss tarah woh baaz aajayen |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim agar ye log ahado paiman ke badh bhi apni qasmo ko tud de aur tumhare deen mein taana zani kare tuh tum bhi un sardaraane kufr se bhid jao,un ki qasme koi chiz nahi,mumkin hai ke is tarah wo bhi baz aa jae |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا نہیں جنگ کروگے تم اس قوم کے ساتھ جنھوں نے توڑڈالا اپنی قسموں کو اور ارادہ کیا انھوں نے رسول کو نکال دینے کا اور انہی نے آغاز کیا تھا تم پر (زیادتی کا ) پہلی مرتبہ ۔ کیا تم ڈرتے ہو ان سے (سنو) اللہ تعالیٰ زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر ہو تم (سچے) ایماندار۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر وہ (تم سے کیے گئے) اپنے معاہدہ کے بعد اپنے عہد توڑ دیں اور (معاہدۂ اَمن سے اِنحراف کر کے قتل عام اور پُر تشدد کارروائیوں کے ذریعے حالتِ جنگ بحال کرنے اور ریاستی اَمن کے لیے سخت خطرات پیدا کرنے کے ساتھ سرِ عام) تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو (اس صورت میں) تم (فتنہ و فساد اور دہشت گردی کا اِمکان ختم کرنے کے لیے) محاربت کے ان سرغنوں سے (پیشگی دفاعی) جنگ کرو، بے شک ان کی قَسموں کا کوئی اعتبار نہیں ہے (یہ دفاعی اقدام اس لیے کرو) کہ وہ (اپنی فتنہ پروری سے) باز آ جائیں |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر ان لوگوں نے اپنا عہد دے دینے کے بعد اپنی قسمیں توڑ ڈالی ہوں اور تمہارے دین کو طعنے دئیے ہوں، تو ایسے کفر کے سربراہوں سے اس نیت سے جنگ کرو کہ وہ باز آجائیں۔ کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کی قسموں کی کوئی حقیقت نہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر یہ عہد کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور دین میں طعنہ زنی کریں تو کفر کے سربراہوں سے کھل کر جہاد کرو کہ ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ہے شاید یہ اسی طرح اپنی حرکتوں سے باز آجائیں |