Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 10 - يُونس - Page - Juz 11
﴿دَعۡوَىٰهُمۡ فِيهَا سُبۡحَٰنَكَ ٱللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمۡ فِيهَا سَلَٰمٞۚ وَءَاخِرُ دَعۡوَىٰهُمۡ أَنِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[يُونس: 10]
﴿دعواهم فيها سبحانك اللهم وتحيتهم فيها سلام وآخر دعواهم أن الحمد لله﴾ [يُونس: 10]
Abul Ala Maududi Wahan unki sada(pukar/awaz) yeh hogi ke “paak hai tu aey khuda”, unki dua yeh hogi ke “salamati ho: aur unki har baat ka khatma is par hoga ke “saari tareef Allah Rabbul Aalameen hi ke liye hai” |
Ahmed Ali اس جگہ ان کی دعا یہ ہو گی کہ اے الله تیری ذات پاک ہے اوروہاں ان کا باہمی تحفہ سلام ہوگا اور ان کی دعا کا خاتمہ اس پر ہوگا سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (جب وہ) ان میں (ان نعمتوں کو دیکھوں گے تو بےساختہ) کہیں گے سبحان الله۔ اور آپس میں ان کی دعا سلامٌ علیکم ہوگی اور ان کا آخری قول یہ (ہوگا) کہ خدائے رب العالمین کی حمد (اور اس کا شکر) ہے |
Mahmood Ul Hassan ان کی دعا اس جگہ یہ کہ پاک ذات ہے تیری یا اللہ [۲۰] اور ملاقات ان کی سلام [۲۱] اور خاتمہ انکی دعا کا اس پر کہ سب خوبی اللہ کو جو پروردگار سارے جہان کا [۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi وہاں ان کی دعا و صدا یہ ہوگی۔ اے اللہ! پاک ہے تیری ذات اور ان کی صاحب سلامت سلام سے ہوگی اور ان کی آخری دعا و پکار یہ ہوگی کہ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔ |