Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 5 - يُونس - Page - Juz 11
﴿هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ ٱلشَّمۡسَ ضِيَآءٗ وَٱلۡقَمَرَ نُورٗا وَقَدَّرَهُۥ مَنَازِلَ لِتَعۡلَمُواْ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلۡحِسَابَۚ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۚ يُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ ﴾
[يُونس: 5]
﴿هو الذي جعل الشمس ضياء والقمر نورا وقدره منازل لتعلموا عدد السنين﴾ [يُونس: 5]
Abul Ala Maududi Wahi hai jisne Suraj ko ujyala banaya aur chand ko chamak di aur chand ke ghatne badhne ki manzilein theek theek muqarrar kardi taa-ke tum ussey barason (years) aur tareekhon ke hisaab maloom karo. Allah ne yeh sab kuch (khel ke taur par nahin balke) ba-maqsad hi banaya hai. Woh apni nishaniyoun ko khol khol kar pesh kar raha hai un logon ke liye jo ilm rakhte hain |
Ahmed Ali وہی ہے جس نے سورج کو روشن بنایا اور چاند کو منور فرمایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور حساب معلوم کر سکو یہ سب کچھ الله نے تدبیر سے پیدا کیا ہے وہ اپنی آیتیں سمجھداروں کے لیے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم کرو۔ یہ (سب کچھ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ سمجھنے والوں کے لیے وہ اپنی آیاتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جس نے بنایا سورج کو چمک (چمکتا) اور چاند کو چاندنا [۱۱] اور مقرر کیں اسکے لئے منزلیں [۱۲] تاکہ پہچانو گنتی برسوں کی اور حساب [۱۳] یوں ہی نہیں بنایا اللہ نے یہ سب کچھ مگر تدبیر سے [۱۴] ظاہر کرتا ہے نشانیاں ان لوگوں کے لئے جن کو سمجھ ہے [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی ہے جس نے سورج کو چمکدار اور چاند کو نور (روشن) بنایا اور پھر چاند کے لئے مختلف منزلیں قرار دیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور دوسرے حساب معلوم کر سکو اللہ نے یہ سب کچھ حق و حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ ان لوگوں کے لیے جو سمجھنا اور جاننا چاہیں اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔ |