Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 1 - هُود - Page - Juz 11
﴿الٓرۚ كِتَٰبٌ أُحۡكِمَتۡ ءَايَٰتُهُۥ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِن لَّدُنۡ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ﴾
[هُود: 1]
﴿الر كتاب أحكمت آياته ثم فصلت من لدن حكيم خبير﴾ [هُود: 1]
Abul Ala Maududi Alif Laam Raa. Farmaan hai , jiski aayatin pukhta aur mufassal irshad hui hain, ek dana(wise) aur bakhabar hasti ki taraf se |
Ahmed Ali یہ ایسی کتاب ہےکہ جس کی آیتیں حکیم خبردار کی طرف سے مستحکم کر دی گئی ہیں پھر مفصل بیان کی گئی ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے |
Mahmood Ul Hassan یہ کتاب ہے کہ جانچ لیا ہے اسکی باتوں کو پھر کھولی گئی ہیں ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے [۱] |
Muhammad Hussain Najafi الف، لام، را، یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں محکم اور مضبوط بنائی گئی ہیں اور پھر تفصیل کے ساتھ کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں یہ اس کی طرف سے ہے جو بڑا حکمت والا، بڑا باخبر ہے۔ |