Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 120 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَكُلّٗا نَّقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ ٱلرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِۦ فُؤَادَكَۚ وَجَآءَكَ فِي هَٰذِهِ ٱلۡحَقُّ وَمَوۡعِظَةٞ وَذِكۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[هُود: 120]
﴿وكلا نقص عليك من أنباء الرسل ما نثبت به فؤادك وجاءك في﴾ [هُود: 120]
Abul Ala Maududi Aur (Aey Muhammad), yeh paighambaron ke qissey jo hum tumhein sunate hain, woh cheezein hain jinke zariye se hum tumhare dil ko mazboot karte hain. Inke andar tumko haqeeqat ka ilam mila aur iman laney walon ko naseehat aur bedari naseeb hui |
Ahmed Ali اور ہم رسولوں کے حالات تیرے پاس اس لیے بیان کرتے ہیں کہ ان سے تیرے دل کو مضبوط کر دیں اور ان واقعات میں تیرے پاس حق بات پہنچ جائے گی اور ایمانداروں کے لیے نصیحت اور یاد دہانی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے |
Mahmood Ul Hassan اور سب چیز بیان کرتے ہیں ہم تیرے پاس رسولوں کےاحوال سے جس سے تسلی دیں تیرے دل کو اور آئی تیرے پاس اس سورت میں تحقیق بات اور نصیحت اور یاداشت ایمان والوں کو [۱۶۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول) پیغمبروں کے قصوں میں سے یہ سب قصے جو ہم آپ کو سناتے ہیں (یہ اس لئے ہے کہ) ہم آپ کے دل کو مضبوط کر دیں اور پھر ان (قصوں) کے اندر تمہارے پاس حق آگیا۔ اور اہلِ ایمان کیلئے پند و موعظہ اور نصیحت و یاددہانی ہے۔ |